ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کی لوئر چترال جغور میں قائم ریسکیو 1122 ہیڈآفس کا اچانک دورہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے لوئر چترال جغور میں قائم ریسکیو 1122 ہیڈآفس کا اچانک دورہ کیا، ریسکیو 1122 آفس آمد پر شفٹ انچارج آخونزادہ اشفاق نے مولانا عبدالاکبر چترال کا استقبال کیا، ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی، سٹیشن میں موجود ریسکیو وہیکلز اور ان میں موجود آلات کا معائنہ کیا، ریسکیو 1122 کی طرف سے شفٹ انچارج آخونزادہ اشفاق نے ریسکیو وہیکلز، ایمبولینسز اور ان موجود آلات کے بارے میں ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کو بریفنگ دی، ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے ریسکیو1122 کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، ایم این اے موالانا عبدالاکبر چترالی نے جوانوں کو عید کی مبارک باد دی، رپورٹنگ انچارج عنایت اللہ نے موقع پر مولانا چترالی کو ایمرجنسی کالز کے بارے میں بریفینگ دی،

اس موقعے پر ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ ریسکیو1122 کے جوان چترال میں اپنے فرائض بخوبی اور احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں، چترال میں ریسکیو 1122 کا کردار قابل تحسین اور تعریف کے مستحق ہے،ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ ان کی دلی خواہش تھی کہ وہ کسی روز ریسکیو1122 کے آفس کا دورہ کریں آج میری یہ خواہش پوری ہوگئی انہوں نے عید کےدنوں ڈیوٹیاں دینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔