جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کا ٹیلی نارنیٹ ورک اور چھانی اویر روڈ کے حوالے سے اہم اجلاس ۔

چترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کا اجلاس باغ اویر میں منعقد ہوا ۔اجلاس کا آغاذ تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔اجلاس میں کابینہ اراکین کے علاوہ علاقہ عمائیدین نے شرکت کی۔اجلاس میں چھانی اویر روڈ میں جاری کام حوالے سے کہا گیا کہ چھانی اویر روڈ علاقے کا بنیادی مسلہ ہے۔اس کو ہر صورت بروقت اور معیاری کرکے بنانا لازمی ہے اور کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ ہفتے کے اندر کام کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جاۓ اور عوام کو اگاہ کیا جایۓ۔اجلاس میں ٹیلی نار سروس کی ناقص کارکردگی پر بھی انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ ٹیلی نار سروس کی ناقص سروس کی وجہ سے بیرون اوراندرون ملک رہنے والے اپنے رشتہ داروں تک عید مبارک باد ی تک نہیں دے سکے۔انہوں نے متعلقہ اداروں کے سربراہان سے جلد از جلد سروس ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں نو منتخب ناظمین کو ظہرانہ دیا جاۓ گا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال ،ڈی پی او اپر چترال ،ایکسن سی این ڈبلیو وا ایم این اے چترال، ایم پی اے چترال اور پریس کے نمائندگان بھی شامل ہونگے۔جس کے تاریخ کا تعین سرپرست اعلی شہزادہ محمد شفیق الملک سے مشاورت کے بعد کیا جاۓ گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔