عوام پرسان بہتولی کاپرسان کے ویلی روڈ کےلئے 20کروڑ روپے کی رقم اےڈی پی میں شامل کر نے پر پی ٹی آئی صوبائی اور ضلعی قیادت کا شکریہ
چترال(چترال ایکسپریس)محمد ایوب ورکر پی ٹی آئی پرسان کریم اباد نےوی سی پرسان کے ویلی روڈ کےلئے 20کروڑ روپے کی خطیر رقم اےڈی پی میں شامل کر نے پر علاقہ پرسان بہتولی کے عوام کی طرف سے پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ،معاون خصوصی وزیرزادہ ،اسرار صبور،چیرمین تحصیل کونسل شہزادہ امان الرحمن، محمد شریف خان اور عبداللطیف کا تہدل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع لیول کی لیڈرشپ نے متعدد بار علاقہ کا دورہ کرکے وعدہ کیا تھا اور آج اس وعدہ کی تکمیل ہو نے جا رہا ہے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں