تازہ ترین

تھانہ رومبور میں جوشی فیسٹول کے حوالے سے میٹنگ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روز وادی کالاش کے تھانہ رومبور میں مشران رومبور ،چیف قاضی شیر زادہ کیلاش، کونسلرز وممبر قومی اقلیتی کمیشن ممبر داٶد شاہ کیلاش ونوجوانان رومبور کی ایک میٹنگ ایس ایچ اورمبور کیساتھ منعقد ہوا۔ میٹنگ میں حالیہ چیلم جوشٹ(جوشی) فیسٹول کو پرامن بنانے کے سلسلے میں مقامی کلاش کمیونٹی کے نوجوانوں میں سے دس افراد کی ایک رضاکار ٹیم تشکیل دی گئی جو پولیس کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دینگے اور کلاش کمیونٹی کے تخفظات کی نشاندہی کرینگے۔میٹنگ میں تمام آنے والے سیاحوں سے درخواست کی گئی کہ وہ کلاش کمیونٹی کے تخفظات کا خیال رکھیں ،بغیر اجازت ڈانسنگ پلیس کے اندر نہ جایٸں اور بغیر اجازت کے خواتین اور بچیوں سے کلاش کلچر سے متعلق انٹرویو بھی نہ لیں ۔میٹنگ میں ویلی روڈ بارے میں کہا گیا کہ روڈ تنگ ہے، گاڑی پارکنگ کا خیال رکھیں تاکہ وادی آنے جانے والوں کو کوٸی تکلیف نہ ہو

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔