چترال براڈم کےمقام پر سیاحوں کی وین کو حادثہ، 7 افراد زخمی ہوگئے

چترال( چترال ایکسپریس) لوئرچترال دروش براڈم میں سیاحت کے غرض سے چترال آنے والے سیاحوں کی وین حادثے کا شکارہو کر کھائی میں جاگری،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے وین میں سوار 07 معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے THQ ہسپتال دروش لوئر چترال منتقل کردیا، ابتدائی معلومات کے مطابق وین میں 13 افراد سوار تھے جو کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار 6 افراد محفوظ رہے، حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے جنہوں نے اسلام آباد سے چترال کا رخ کیا تھا.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔