تحصیل کونسل اور ویلج چئرمین کے اعزاز مین پروگرام منعقد کرنا خوش ائند ہے علاقے کے مسائل بھی انکے سامنے رکھینگے۔شفیق الملک 

چترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم چترال  اویر کے سرپرست اعلی شہزادہ محمد شفیق الملک نے بیان میں کہا ہےکہ نو منتخب تحصیل چئرمین اور ویلج چئرمین کے اعزاز مین پروگرام منعقد کرنا خوش ائند بات ہے۔اسکے علاوہ سینٹر فلاک ناز صاحبہ وا ایم این چترال ،ایم پی اے چترال ،ڈپٹی کمشنر اپر چترال ،اسسٹنٹ کمشنرز ،ایکسن سی این ڈبلیو اپر چترال اور اسکے علاوہ تمام شعبہ جات کے ذمہ داران اور پریس کلب کے نمائندگان کو بھی مدعو کیا جائے گا اور علاقے کے مسائل انکے سامنے رکھے جائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ کا تعین کابینہ اجلاس کے بعد مشاورت سے رکھا جائے گا۔جذبہ خدمت تنظیم علاقہ اویر کا ایک نمائندہ تنظیم ہے وہ علاقہ کے مسائل کے حل کے لیۓ ہر وقت کوشان ہے۔شہزادہ شفیق الملک نے کہا کہ انشاء اللہ یونین کونسل اویر کو چترال کے تمام یونین کونسل کے لیۓ مثالی بنائینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔