لاسپور میں ٹیلی نار کے ناقص سروس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ ایک ہفتے میں سروس بحال کرنے کا مطالبہ۔

اپرچترال(چترال ال ایکسپریس)لاسپور میں ٹیلی نار کے ناقص سروس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرین نے ایک ہفتے میں سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرے میں سابق امیدوار تحصیل چیرمین شپ مستوج سہروردی خان یفتالی, چیرمین وی سی ہرچین, بروک شیراعظم, چیرمین سورلاسپور محمدوزیر خان و چیرمین وی سی رامن, گشٹ کے علاوہ علاقے کے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ عماٸیدیں نے وزیراعلیٰ محمودخان, ایم این اے چترال عبدولاکبر چترالی و ڈپٹی کمشنر لور و اپر چترال سے فوری مداخلت کرکے سروس میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ایک ہفتے کے اندر سروس بحال نہ کرنے کی صورت میں ٹیلی نار کے ٹاور کو اتار دیا جاٸے گا۔

مقررین نے کہا کہ انھوں نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ تھانہ میں کٸی بار درخواست دی ہے لیکن کوٸی عمل درامد نہیں ہوا۔ اب عوام خود ایکشن لینے پر مجبور ہوگٸی ہے۔ ٹیلی نار کے ناقص سروس کی وجہ سے صارفین تنگ آچکے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔