وزیر اعلیٰ محمود خان کی لکی مروت میں دہشت گردوں کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت میں دہشت گردوں کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں دو جوانوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی خصوصاً دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں جنھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔