ایون کے گاوں تھوڑیاندہ میں دس سالہ بچہ جھولا جھولتے ہوئے رسی گلے میں پھندہ بن جانے کے نتیجے میں جان بحق

چترال ( محکم الدین ) ایون کے گاوں تھوڑیاندہ میں دس سالہ بچہ جھولا جھولتے ہوئے رسی گلے میں پھندہ بن جانے کے نتیجے میں جان بحق ہوا ہے۔ ایون پولیس کے مطابق گذشتہ روز دس سالہ بچہ جبران حسین ولد اکبر حسین مدرسہ جانے کیلئے گھر سے نکلا اور گھر کے احاطے میں موجود جھولے میں مبینہ طور پر رسی پھندے کی شکل میں بچے کے گلے میں لپٹا پایاگیا ۔ جس کی مبینہ طور پر دم گھٹنے کے نتیجے میں موت واقع ہوئی تھی۔ ایون پولیس کے مطابق یہ ایک حادثاتی واقعہ تھا ۔ والدین نے کسی پر دعویداری نہیں کی ۔ اس لئے پوسٹ ماٹم کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ۔ بچے کو بعد آزان سپرد خاک کیا گیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔