دادبیداد …شکرگذاربندے …ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی 

دنیا میں کا میا بی اور خو شحا لی کا راز کیا ہے؟ دانشور وں کا قول ہے کہ دنیا کی تما م مسرتوں کا راز صرف شکر ہے، جو لوگ شکر گذارہو تے ہیں وہ مسرتوں اور شاد ما نیوں سے سر شار ہوتے ہیں شکر کے دو مرا حل ہیں پہلا مر حلہ اللہ پا ک کو خالق، ما لک اور رازق ما ن کر مسلما ن اور مو حد کی حیثیت سے شکر کرنے کا مر حلہ ہے، دوسرا مر حلہ ابن آدم اور انسا ن کی حیثیت سے اپنی دولت، اپنی خو شی، اپنی آسا ئش اور اپنی راحت میں دوسرے انسا نوں کو ثواب کی نیت اور خا لق کی رضا مندی کی طلب کے بغیر ویسے ہی شریک کرنا ہے پہلا مر حلہ مسلما نوں کا ہے دوسرا مر حلہ تما م انسا نوں کا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ تما عالمین کا رب ہے اس لئے وہ دوسرے مر حلے میں بھی شکر کرنے والوں پر اپنی نعمتوں کی بارش بر ساتا ہے ان کی خوشحا لی اور آسا ئش میں اضا فہ کرتا ہے شکر کے مقا بلے میں نا شکر ی کا لفظ آتا ہے، قرآن پا ک میں نا شکر ی کو کفر سے تشبیہہ دی گئی ہے شکر کا دوسرا نام قنا عت ہے اور قنا عت کے مقا بلے میں لا لچ، حرص اور حسد کے الفاظ آتے ہیں شریعت کے اصو ل اور قوا نین صرف مسلمان کے لئے ہیں جبکہ فطرت اور قدرت کے اصول اور قوا نین ساری انسا نیت کے لئے ہیں، کسی دوسرے کے لئے خندق کھو د نے والا خود خندق میں گر جا تا ہے چا ہے وہ مسلما ن ہو یا نہ ہو دوسروں کی بھلا ئی چا ہنے والا کبھی برائی سے دو چار نہیں ہو تا چا ہے وہ مسلمان ہو یا کوئی اور ہو، یہ قدرت اور فطرت کے اصول اور قوا نین ہیں تاریخ میں ایسے بے شمار واقعات آئے ہیں جن میں شکر کی خو بی اور نا شکری کی خرا بی بیاں کی گئی ہے

ایک شخص کا واقعہ آیا ہے جو ہر وقت تنگی، تنگ دستی، غر بت اور نا داری کی شکا یت کر تاتھا ایک بار اس نے ایک بزرگ سے اپنی تنگ دستی کی شکا یت کی، بزرگ نے کہا ایک مر غا پا لو سات دن بعد پھر میرے پا س آؤ، اس نے نصیحت پر عمل کیا سات دن بعد روتا ہوا آیا کہ مر غےنے میرا جینا حرام کر دیا ہے بزرگ نے کہا ایک بکرا پا لو مر غا بھی ساتھ رکھو سات دن بعدآجا نا، سائل نے بکرا بھی رکھ لیا سات دن بعد ہلکان ہو کر آیا اور شکا یت لگا ئی کہ میرا جینا دو بھر ہو گیا ہے بزرگ نے کہا کوئی بات نہیں ایک گدھا بھی پا لو پھر آکر مجھے بتا نا، سائل نے گدھا بھی رکھ لیا سات دن بعد آکر بتا یا کہ میرا اور میرے بچوں کا جینا حرام ہو گیا ہے گھر میں اتنی جگہ نہیں جتنی جا نوروں نے لی ہے پھر جا نوروں کی گند گی نے تنگ کیا ہوا ہے، بزرگ نے کہا مرغا بیچ ڈالو، اس نے ایسا کیا، دوسرے ہفتے بزرگ نے کہا بکرا بیچ ڈالو، اس نے ایسا ہی کیا، آخری ہفتے بزرگ نے کہا گدھا بھی بیچ ڈالو، اُس نے بزرگ کی نصیحت پرعمل کیا، ایک ہفتہ بعد تحفے تحائف لیکر آیا اور بزرگ کا شکریہ ادا کیا سائل کے جا نے کے بعد لو گوں نے بزرگ سے پو چھا اس کو اتنی زیا دہ خو شی، مسرت اور خوش حا لی کیسے نصیب ہوئی؟ بزرگ نے کہا اس کے گھر میں ساری آسائشیں مو جو د تھیں مگر یہ شخص نا شکرا تھا یہ اپنی آسائشوں کا مقا بلہاپنے سے زیا دہ خو شخا ل لو گوں سے کر تا تھا اور اپنی قسمت پرہر وقت روتا رہتا تھا جب مر غا، بکرااور گدھا اس کے گھر میں آگھسے تو یہ مزید تنگ ہوا پھر جب تینوں کو گھر سے نکا لا گیا تو اس کو اپنا گھر جنت کا نمو نہ نظر آیا میں نے اس شخص کو عملی طور پر تجربہ کرایا کہ اس کے گھر میں کوئی تنگی اور تنگ دستی نہیں وہ صرف نا شکرا ہے اب یہ کبھی حر ص، حسد اورلالچ کی آگ میں نہیں جلے گا جو کچھ خدا نے دیا ہے اس پر شکر اور قنا عت کر کے مطمئن زندگی گذارے گا دنیا میں کا میابی اور خوشحالی کا معیاردولت نہیں، شکراورقنا عت ہے، شکر ہی ہے جس کو خوشحا لی اور کا میا بی کا راز کہا جا تا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔