پاکستان کی بیٹی بشری فیضی نےحماد بن خلیفہ یونیورسٹی قطر سے اسلامی مالیات اور معیشت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

چترال(چترال ایکسپریس)پاکستان کی بیٹی بشری فیضی بنت عنایت اللہ فیضی نےحماد بن خلیفہ یونیورسٹی قطر سے اسلامی مالیات اور معیشت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی. بشری فیضی نے پامیر پبلک سکول بونی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی،لینگ لینڈ سکول چترال سے میٹرک پاس کیا، جناح کالج پشاور سے انٹر کرنے کے بعد اسی کالج سے اکنامکس میں بی ایس کیا،اس کے بعد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس اسلام آباد سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی،بشری فیضی نے میٹرک میں اچھے نمبر، اے پلس، لینے کے باوجود اکنامکس پڑھنے کا انتخاب کیااور اس مضمون میں اعلی ترین ڈگری لینے کا عزم کیاجسے اللہ پاک نےپی ایچ ڈی کی صورت میں پورا کر دکھایا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔