ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیرِ اہتمام اپر چترال میں پانچ روزہ کلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول شروع ۔

اپرچترال(ذاکرمحمد زخمی)ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیرِ اہتمام اپر چترال میں پانچ روزہ کلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول شروع ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی نے پولو کا جبکه ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد عرفان الدین نے فٹ بال میچ کا افتتاح کیا۔
پانچ روزہ کلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول میں پولو،فٹ بال کرکٹ،ولی بال ،رسہ کشی،ویل چیر ریس ،ثقافتی پروگرام ، مشاعرہ ،اور پیراگلایئڈنگ شامل ہیں ۔
فٹ بال کا افتتاح گہلی فٹ بال اسٹیڈیم بونی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد عرفان الدین نے کی جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد علی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال میرزمان بھی موقع پر موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں اور شائقین کے علاوه ڈی ایف اے اپر کے زمہ داران پرویزلال،بابر علی،مس استاد عبدالجبار،حبیب الله وغیرہ بھی موجود تھے ۔ڈی ایف اے کی نمائندگی کرتے ہوئے پرویزلال نےانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور گہلی فٹ بال گراونڈ میں بہتری لانے کی درخواست کی ۔
کرکٹ کا افتتاح پچھیلی کرکٹ گراونڈ کوشٹ میں ہوا۔ جبکہ پولو کا دلچسپ میچ پولو گراونڈ بونی میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر اپرچترال منظور احمد افریدی  نےبال پھینک کر پولو میچ کا آغاز کیا ۔جہاں ڈپٹی کمشنر کے علاوه ڈی پی او اپر چترال ذولفقار تنولی،انتظامیہ کے جملہ افسران،تحصیل تورکھو کے منتخب چیرمین میر جمشید،تحصیل مستوج کے چیرمین سردار حکیم ،وی سی ناظمین،لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں اور کثیر تعداد میں شائقین بھی میچ سے محظوظ ہونے کے لیے موجود تھے ۔اس پانچ روزہ فیسٹیول کو منعقد کرانے کا مقصد اپر چترال میں کھیلوں اور سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔پولو کا دلچسپ میچ اپر چترال لیویز اور اپر چترال پولیس کے درمیان ہوا جو پولیس کی پولو ٹیم نےجیت لی ۔دوسرا میچ ٹی ایم اے اپر اور انتظامیہ پولو ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میر زمان ، ٹی ایم اے مستوج،ٹی ایم اے موڑکھو تورکھو ایونٹ کی کامیابی میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کررہے ہیں ۔سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن چترال کے ریجنل پروگرام منیجر جمیع اللہ شیرازی، ضلعی انتظامیہ اور وائلڈ لائف ڈویژن چترال کے تعاون سے Biodiversity اور ماحولیات کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں بینر آویزاں کئے International Biodiversity Day 2022 کے حوالے سے آگاہی دی۔ایونٹ کے شروع میں مژگول ہائی سکول کے طلبا نےملی نغمہ پیش کیا چیپس کے چیرمین رحمت علی جعفر دوست کی سربراہی میں قاسیماندہ کے رضاکار وں نےماحول کو الودگی سے پاک رکھنے کے سلسلے علامتی واک کی۔ ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی اور ڈی پی او اپر ذوالفقار تنولی نے بھی علامتی واک میں شرکت کی ۔پولو میچ کے وقفے میں خصوصی افراد میں دوڑ کے مقابلے بھی ہوئے۔یہ فیسٹیول 25مئی تک جاری رہیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔