اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام ثقافتی اور روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام ثقافتی اور روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری ہے۔اتوار کوفٹبال، کرکٹ اور والی بال کے گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نظر ائے۔
شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے امیرزمان خان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال کے ہمراہ سارے ایونٹس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس فیسٹیول کو منعقد کرانے سےکھلاڑیوں کو اپنے بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بھر پور موقع ملا ۔ طویل عرصہ بعد تماشائیوں کو تفریحی مشاغل دیکھنے کو ملی۔گزشتہ دو سالوں سے کرونا وبا کی وجہ لوگ گھروں میں محسور اور تفریحی مشاغل سے دور ہوئے تھے ۔
کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے ان کے لئے زبردست تفریح مہیا کرنے پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی استدعا کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔