لوئرچترال کے ہرویلچ کونسل سطح پرانتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرقائم کردئیے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرلوئرچترال فلک ناز

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرلوئرچترال فلک نازنے ایک اخباری بیان میں عوام الناس کومطلع کیاہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پرعام انتخابات کے لئے ملک بھرمیں غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئےلوئرچترال کے ہرویلچ کونسل سطح پرانتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرقائم کردئیے گئے ہیںیہ ڈسپلے سنیٹر21مئی 2022سے لے کر19جون 2022تک کھلے رہیں گےاورہرڈسپلے سنیٹرمیں ایک انچارج قائم کیاگیا ۔جس میں غیرحتمی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنہ کےلئے رکھی گئی ہیں۔اس دوران ووٹرزاپنے اوراپنے اہل خانہ کے ناموں کے اندراج اورکوائف کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں ۔ ۔اگرکسی اہل فردکاووٹ درج نہیں ہے تووہ شناختی کارڈ کے مستقل یاعارضی پتہ کے مطابق اپناووٹ درج کرواسکتاہے ۔نیزکسی غیرمتعلقہ /فوت شدہ ووٹرکے ووٹ کااخراج اورشناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کروائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین اوران کے اہل خانہ عارضی پتہ پراپنے ووٹ کااندراج ومنتقلی کرواسکتے ہیں ۔ملک بھرمیں کل 20159ڈسپلے سینٹرزتعلیمی اداروں اورسرکاری عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فارم ڈسپلے سنیٹرزکے علاوہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروں،اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتراورالیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ccp.gov.pk پربھی موجودہیں ۔ووٹ کے اندراج کے لئے بھی فارم 15کوائف کی درستگی کےلئے فارم 17جبکہ ووٹ کے ٹرانسفرکے لئے بھی فارم 15پرکیاجائے گا۔یادرہے کہ کوئی بھی ووٹراپنے انتخابی علاقے کی انتخابی فہرستوں میں موجودکسی بھی غیرمتعلقہ ووٹرکے خلاف فارم 16پرکرکے اعتراض جمع کراسکتاہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔