وزیراعلیٰ محمود خان کی شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں فوجی چوکی پر دہشت گرد حملے کی مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں فوجی چوکی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں پر فخر ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کا ہر فرد سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔