پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے چترال سے اسلام آباد روانہ ہوگئے

چترال(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے بعدازنماز عصر چترال سے اسلام آباد روانہ یوگئے۔ پارٹی کے سینئر رہنما عبداللطیف، الحاج رحمت عازی نو منتخب تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم، تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو میر جمشید الدین بھی قافلے میں موجود ہیں جو کہ پولو گراؤنڈ سے روانہ ہوئی۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے روانگی سے قبل مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حقیقی آزادی کے حصول کا وقت آگیا ہے اور قوم کو میں ابھی سے خوشخبری سنارہاہوں کی امریکہ اور اس کے پاکستانی علاقوں سے خلاصی اب چند دنوں کی بات رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان خوش قسمت افراد میں شامل ہیں جو عمران خان کے زیر قیادت جنگ آزادی میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ 1947ء میں ہمارے بزرگوں نے برطانیہ کو برصغیر سے نکال باہر کیا تھا اور آج ہم قابض امریکیوں اور ان کے شاگردوں سے ملک کو پاک کرنے جارہے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔