معروف سوشل ورکر عبداللہ جان فریادی نے اے سی مستوج شاہ عدنان کی یقین دہائی پر بونی کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو موخر کردیا

چترال(چترال ایکسپریس)جماعت اسلامی کے سابق یو سی امیر اورمعروف سوشل ورکر عبداللہ جان فریادی نے اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کی یقین دہائی پر سول ہسپتال بونی کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو موخر کردیا۔ اس احتجاج کی کال انہوں نے گزشتہ روز بونی ہسپتال میں ایک شہری اور ڈاکٹر کے درمیان تلخ کلامی اور شہری کو جیل بھیجوانے پر دی تھی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ڈاکٹر اپنی روئے اور نا زیبا ریمارکس پر اظہارِ افسوس کرے اور ہسپتال میں طبی سہولیات کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے۔ عبداللہ جان کے مطابق احتجاج سے قبل اے سی مستوج شاہ عدنان نے ان سے کامیاب مذاکرات کرکے دو دن کا وقت مانگ لیا جس پر احتجاج موخر کردیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔