چیئرمین ضلعی سیرت کونسل چترال حافظ نواز مدنی نےکونینئر اور معاونین کےناموں کا باضابطہ اعلان کردیا
چترال(چترال ایکسپریس)ضلعی سیرت کونسل چترال کے چیئرمین حا فظ نواز مدنی نے سیرت کو نسل کو چترال بھر میں فعال بنا نے کے لئے
کنوینئزاور معاونین کے نا موں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا26مئی 2022ء کو جا ری کر دہ مراسلے کے مطا بق ضلع اپر چترال کے لئے کنوینئرمو لانا قاضی لطف الرحمن اور معاون کنوینئر مو لا نا احسان الحق وفا ؔہونگے حلقہ کوہ تاراغ کے لئے کنونینرمو لانا فضل الرحمن اور معا ون کنونینر مفتی اعظم ہو نگے۔چترال سٹی کے لئے کنوینئرحا فظ کا شف ولی اور معاون محمد مشہود ہو نگے،حلقہ بروز ایون کے لئے کنوینئر مو لانا فضل حق اور معا ون مو لا نا عبدالصادق ہونگے جبکہ دروش کے لئے کنوینئر مو لا نا محمد ولی شاہ اور ان کے ساتھ معاون کنوینئیر مو لا نا ظفر الدین ہو نگے نوٹفیکشن میں اس بات کی بھی وضا حت کیا گیا کہ یہ حضرات کا بینہ سازی کر نے اور اس کے وقت تعین کر نے اور تحلیل کر نے میں خو دمختار ہو نگے اور ساتھ ہی اپنے حلقوں میں سیرت النبی اور اسلامی کلینڈر کے مطا بق رونما ہونے والے اہم ایام کے منا سبت پر پرو گرامات ترتیب دینے اور ان پرو گرامات میں اپنے مر ضی کے مطا بق اپنے حلقے کے حد تک مقررین لا نے میں با اختیار ہونگے۔ جبکہ اپنے حلقے سے باہر کسی بھی واعظ مقرر یا خطیب لا نے سے پہلے ضلعی سیرت کونسل چترال کے مر کزی زمہ داران کو اعتماد میں لینا لا زمی ہو گی۔