وزیر اعلی محمود خان کی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران پل سے گر کر شہید ہونے والے کارکن سید آحمد کو زبردست خراج تحسین

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی محمود خان نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران پل سے گر کر شہید ہونے والے کارکن سید آحمد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے دیرینہ کارکن سید احمد پارٹی کا اثاثہ تھے جس نے پارٹی کاز کے لئے اپنی جان کی قربانی دی اور میں پارٹی کے لئے شہید سید آحمد کی بے لوث خدمات اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت شہید سید آحمد کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور میں تعزیت کے لئے شہید کارکن کے گھر جلد حاضری دونگا۔ محمود خان نے کہا ہے کہ پارٹی شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور شہید کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا شہید سید آحمد کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ملک کی حقیقی آزادی کا خواب ہر صورت پورا ہوجائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔