وزیراعلی محمود خان کی چئیرمین عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کرنے پر خیبر پختونخوا کے پارٹی کارکنان اورعوام کا شکریہ

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کرنے پر خیبر پختونخوا کے پارٹی کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس مارچ کو ایک کامیاب اور تاریخی مارچ بنانے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ خیبرپختونخوا نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے گڑھ ہونے کا عملی ثبوت دےدیا۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے ریاستی جبرو تشدد اور رکاوٹوں کے باوجود خیبر پختونخوا کے پارٹی کارکنان اور غیور عوام نے اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوکر یہ واضح کردیا کہ خیبر پختونخوا پہلے بھی عمران خان کا تھا، اب بھی ہے اور آئیندہ بھی رہے گا اور وہ اپنے قائد عمران خان کی کال پر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آٹک کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے وفاقی اکائیوں کے درمیان لکیر کھینچنے کی کوشش کی جو انتہائی قابل مذمت ہے کیونکہ ملک کا آئین ملک کے شہریوں کو ملک کے ہر حصے میں آزادانہ نقل و حرکت کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے اور پولیس تشدد کے باوجود کپتان کے کھلاڑی اور عوام کے جوش و جذبے کو روک نہ سکے اور انہوں نے اسلام پہنچ کر واضح پیغام دیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت کو برداشت کرنے کے لئے کسی صورت تیار نہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔