جشن شندور کے مو قع پر اگر غذر کی طرف سے بدا منی پھیلا نے کی کوشش کی گئی تو لا سپور کے عوام خا موش نہیں بیٹھینگے۔زلفی ہنر شاہ

کسی نا خوشگوار واقعے کی ذمہ داری غذر گلگت بلتستان کی انتظا میہ پر عائد ہو گی۔

چترال (چترال ایکسپریس ) لاسپور اپر چترال کے عوام نے حکومت کی تو جہ گلگت بلتستان میں بھارتی ایجنسی ”را“ کے کار ندوں کی طرف سے بدامنی پھیلانے کی تازہ کو ششوں کی طرف مبذول کرتے ہوئے مطا لبہ کیاہے کہ ملک دشمن عنا صر کے خلا ف کریک ڈاون کیا جا ئے۔ ایک مشترکہ اخباری بیان میں سابق نا ظم زلفی ہنر شاہ اور چیئر مین ویلج کو نسل سور لاسپور بالیم محمد وزیر خا ن نے غذر گلگت بلتستان کے بعض شرپسند عناصر کی طرف سے اشتعال انگیز ویڈیو پیغا ما ت اور اخباری بیا نات کی طرف دلا تے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ جشن شندور کے مو قع پر اگر غذر کی طرف سے بدا منی پھیلا نے کی کوشش کی گئی تو لا سپور کے عوام خا موش نہیں بیٹھینگےکسی نا خوشگوار واقعے کی ذمہ داری غذر گلگت بلتستان کی انتظا میہ پر عائد ہو گی۔بیان میں صو با ئی حکومت کو یا د دلا یا گیا ہے کہ جب بھی کشمیر کا مسئلہ کسی فورم پر اٹھا یا جا ئے بھارتی کارندے شندور کو متنا زعہ بنا نے کی نا کام کو شش کر تے ہیں حا لیہ دنوں میں کشمیر ی رہنما یا سین ملک کو دی جا نے والی سزا کے خلاف شدید ردعمل آیا ہے اس لئے بھارتی لا بی نے ایک بار پھر شندور میں بد امنی پھیلا نے کی دھمکی دی ہے لاسپور کے عوام نے آرمی چیف اور کور کمانڈر سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔