چترال جرنلسٹ فورم کا اجلاس،عزیز احمد سرپرست اعلی،محمد شریف شکیب جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور(چترال ایکسپریس)چترال جرنلسٹ فورم کا اجلاس میڈیا سینٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چترال کے اہم مسائل، صحافیوں کودرپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا اجلاس میں اتفاق رائے سے اگلے ایک سال کے لئے سی جے ایف کی نئی مجلس عاملہ کا انتخاب عمل میں لایاگیا۔ سینئر صحافی عزیز احمد سرپرست اعلی، نادر خواجہ صدر، فیاض احمد نائب صدر، محمد شریف شکیب جنرل سیکرٹری اور امجد علی فنانس سیکرٹری چن لئے گئے اظہر علی افس سیکرٹری جبکہ سید ذوالفقار علی شاہ، علی مراد، سراج الدین اور منظور احمد ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران چن لئے گئے۔اجلاس میں سینئر صحافی صابر امان، عبدالودود بیگ اور صغیر احمد بھی شریک تھے۔نئے منتخب ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے صحافی برادری اور چترال کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔