پیپلز پارٹی کو فعال بنانے کے لئے لوئرچترال میں تمام ونگزکے لئےکنونشن کے انعقاد کافیصلہ

چترال (چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی لوئرچترال کے ضلعی صدرانجینئرفضل ربی جان ،جنرل سیکرٹری قاضی فیصل احمداورکابینہ کے دیگرعہدہداران نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن کے بعدپاکستان پیپلزپارٹی واحدسیاسی جماعت ہے جواپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے ہیں۔ایک مہینے کے اندرلوئرچترال میں تین سے چاربار اجلاس طلب کئے جس میں پی پی پی لوئرچترال کوفعال بنانے کے لئے مختلف موثراقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔جوآگے جاکرپی پی پی کومظبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔اس کے علاوہ پی وائی او،پی ایس ایف،پیپلزلائیرفورم،پیپلزڈاکٹرایسوسی ایشن کے بھی الگ الگ اجلاس منعقدہوئے ان اجلاسوں میں ضلعی صدرانجینئرفضل ربی جان نےپارٹی کے اغراض و مقاصد سے تمام عہدہ داروں کو آگاہ کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی کو فعال بنانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں جس کے تحت ضلع لوئرچترال میں تمام ونگزکے لئےکنونشن کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اورپارٹی کو فعال بنانے میں اپنا بھرپور کر دار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں پیپلزپارٹی کے تمام ونگزکو اپنے سرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایت کی ہے۔ضلعی صدرنے کہاکہ ان تمام سرگرمیوں میں ضلع لوئرچترال خواتین ونگ کی صدرشبنم ناصر اہم کرداراداکرتے ہوئے خواتین تنظیم سازی میں مصروف عمل ہے جوخراج تحسین کی مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنے والے عام انتخابات میں پی پی پی لوئرچترال میں اہم رول اداکرے گئی جس کے لئے ائندہ چنددنوں میں لوئرچترال سےبلدیاتی الیکشن میں جوامیدوارکامیاب ہوئے ،دوسرے یاتیسرے نمبرپرآئے ہیں ان کوبھی ایک اجلاس بلاکرائندہ کے لئے پی پی پی کوچترال میں مظبوط بنانے میں اُن کے مشورے شامل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور غریب اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جنگ لڑی اور آئندہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔