وزیراعلی محمود خان کی ٹریفک حادثے میں شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹریفک حادثے میں والی سوات میاں گل عبدالحق جہانزیب کے پوتے، فیلڈ مارشل ایوب خان کے نواسے، سابق گورنر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میاں گل اورنگزیب کے بیٹے، جسٹس حسن اورنگزیب اورڈاکٹر محمود اورنگزیب کے بھائی جبکہ سابق وفاقی وزیر عمر ایوب، سابق صوبائی وزیر اکبر ایوب اور صوبائی وزیر ارشد ایوب کے پھوپھی زاد بھائی شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ سوگوار خاندان کے نام یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا کہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے اچانک انتقال کا سن کر دلی افسوس ہوا، وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالٰی اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔