تازہ ترین

سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی انجینئر امیر مقام اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ملاقات

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے انجینئر امیر مقام اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ملاقات کی۔
شہزادہ افتخار الدین نے دونوں وزراء کے ساتھ دو الگ الگ ملاقاتوں میں چترال کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جن کی منظوری اس وقت کی پی ایم ایل (این) حکومت نے دی تھی اور پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت میں ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا۔ حتیٰ کہ پی ٹی آئی حکومت نے زیادہ تر پراجیکٹس کو رول بیک کر دیا تھا۔ دونوں وزراء نے افتخارالدین کو 2018 سے زیر التواء تمام منصوبوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی کی۔ان منصوبوں میں چکدرہ تا چترال موٹروے، ایل این جی پلانٹس کی تنصیب، لواری ٹنل اپروچ روڈ، تریچ تا لوٹ اویر روڈ، چترال تا شندور روڈ، گرم چشمہ روڈ، کالاش ویلیز روڈ ،بونی اور گرم چشمہ میں گرڈسٹیشن شامل ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔