ٹریفک پولیس چترال لوئر کی کمسن ڈرائیوروں اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز

چترال(چترال ایکسپریس)ٹریفک وارڈن چترال پولیس لوئر ایدریس احمد بیگ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ چترال ٹریفک پولیس ہمیشہ سے کمسن ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتی چلی آرہی ہےجس کی وجہ سے حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ہماری زمہ داری ہے کہ آئیندہ بھی بغیر لائسنس اور کمسن ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھنگے۔۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حادثات وغیرہ کے حالات کے پیش نظر ٹریفک وارڈن پولیس چترال نے کمسن ڈرائیوروں اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغازکردیا ہے مہم کے دوران متعدد کمسن ڈرائیوروں اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کو چالان کیا گیا جبکہ کمسن ڈرائیوروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چترال سٹاف کے حوالہ کیا گیا ۔انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ اپنے۔کمسن بچوں کو موٹر سائیکل یاگاڑی بالکل نہ دیکر اپنی احساس زمہ داری کا مظاہرہ کرہں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔