وزیراعلی محمود خان کی سوات میں واقع والی سوات کے گھر شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت ۔

سوات(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان بدھ کے روز سیدو شریف سوات میں واقع والی سوات کے گھر گئے جہاں انہوں نے والی سوات کے پوتے اور سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ وہ کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ رہے اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ جسٹس حسن اورنگزیب، ڈاکٹر محمود اورنگزیب اور عمر ایوب کے علاوہ سوگوار خاندان کے دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سوات سے ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔