جامعہ چترال کیلئے 200 ملین روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری پر صوبائی حکومت کے مشکور ہیں۔وائس چانسلر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں یونیورسٹی کے جاری اخراجات کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 200 ملین روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری پر یونیورسٹی انتظامیہ، تدریسی عملہ اور طلبہ کی جانب سے وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ جنہوں نے اس کیلئے سمری کی منظوری مارچ میںدی تھی۔ مذکورہ فنڈ کو گذشتہ روز کابینہ کی میٹنگ میں باقاعدہ منظور کیا گیا۔ پریس ریلیز میں اس سلسلے میں انتھک کوششوں پر وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ویززادہ کا بھی شکریہ اداکیاگیا ہے جبکہ ذاتی دلچسپی سے اس کیس کو بنانے اور مخلتف مراحل میں اس کا دفاع کرنے پر سیکرٹیری ہائر ایجوکیشن داؤد خان کے کردار کو خصوصی طورپر سراہا گیا ہے جنہوں نے ہمیشہ جامعہ چترال کے مسائل کو فوقیت دیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔