چترال میں108میگاواٹ بجلی پیدا ہونے کے باوجود روزانہ چترال میں 4/4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )چترال کے صارفین بجلی نے کمانڈر چترال ٹاسک فورس،کورکمانڈرپشاور اور وزیراعظم کے مشیر امیرمقام سے مطالبہ کیاہے کہ چترال میں108میگاواٹ بجلی پیدا ہونے کے باوجود روزانہ چترال کے دونوں اظلاع کے تین فیڈروں سے 4/4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے

ایک مشترکہ اخباری بیان میں جماعت اسلامی کے خان حیات اللہ خان،پی پی پی تحصیل چترال کے صدر عالمزیب خان ایڈوکیٹ اور صدرتجار یونین بشیر احمد نے حکام بالا کی توجہ چترال کے تعلیمی اداروں،کاروباری مراکز،طبی مراکز،امتحانی مراکزاورگھریلو صارفین کے مسائل کی طرف مبذول کرکے اپیل کی ہے کہ چترال میں فاضل بجلی موجود ہے نیز چترال میں بلوں کی ادائیگی 100فیصد ہے اس لئے پیسکو اورواپڈا کی پالیسی کے مطابق چترال میں ایک منٹ کی لوڈشیڈنگ بھی نہیں ہونی چاہئیے۔بجلی صارفین نے

ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی کو بھی یاد دلایا ہے کہ چترال کے اندر غیرقانونی اورناروا لوڈشیڈنگ قومی اسمبلی میں اٹھانے کے قابل مسئلہ ہے مگر ابھی تک اس پر بات نہیں ہوئی،صارفین بجلی نے سول اور فوجی حکام سے فوری ایکشن لیکر چترال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔