تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کی صوابی میں اشتہاریوں اور پولیس کے درمیاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز صوابی میں اشتہاریوں اور پولیس کے درمیاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

درایں اثناء وزیر اعلی نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر بھی تعزیت کی ہے۔ وزیراعلی نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔