وزیراعلی محمود خان کی ضلع شانگلہ کے علاقہ چکیسر کے پہاڑوں میں جنگلات کو آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع شانگلہ کے علاقہ چکیسر کے پہاڑوں میں جنگلات کو آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔
دریں اثناء وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے اور اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں متعلقہ حکام کو چکیسر کے جنگلات سمیت صوبے کے دیگر مقامات پر جنگلات کو آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔