پاؤر کمیٹی چترال کا ایک اہم اجلاس، چترال میں ناروالوڈشیڈنگ پرتشویش کا اظہار

چترال(چترال ایکسپریس)پاؤر کمیٹی چترال کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مولانا جمشید احمد منعقد ہوا جسمیں کمیٹی کے بنیادی اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے چترال ٹاون میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ چترال میں 108میگاواٹ کا بجلی گھر بن چکاہے بجلی کی پیداوار بھی زیادہ ہے اس کے ساتھ چترال میں بلوں کی ادائیگی بھی 99فیصد ہے اس لئے پیسکو اورواپڈا کی پالیسی کے مطابق چترال میں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئیے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ6جون کو ایس ڈی او واپڈا سے ملاقات کرکے لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے حوالے سے بات کی جائے گی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں 7جون کو جامع مسجد بازار میں پاور کمیٹی کا نمائندہ اجلاس بلاکر آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میں کنوئینر پاور کمیٹی چترال خان حیات اللہ خان،مولانا سمیع آزادفیض ابادی،سینئر نائب صدر تجار یونین اظہار اقبال،فدا احمد اور وی سی چیئرمین عبدالحق موجودتھے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔