لشکر گاز سے تعلق رکھنے والے سلطان المعروف کنگ چترال کے سینکڑوں لوگوں کو ‘ماموں’ بناتے رہے

چترال (چترال ایکسپریس )بروغل کے گاؤں لشکر گاز سے تعلق رکھنے والا نوجوان سلطان المعروف کنگ نے ہفتے کے روز چمرکھون سے لے کر چترال شہر تک سینکڑوں لوگوں کو ‘ماموں’ بناتے رہے جو جگہ جگہ ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان پھولوں کی پتیاں نچھاور کردئے۔ نوجوان کا دعویٰ تھا کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے آ ٹھ دنوں مسلسل سفر کرتے ہوئے چترال پہنچ رہےہیں۔ اتالیق پل چترال شہر میں بھی تجار یونین کے صدر بشیر احمد خان، ڈرائیور یونین کے صدر اخلاق اور معروف فنکار انصار الہی نے ان کا استقبال کیا تھا۔ ان کی جھوٹ کی قلعی پی ٹی آئی یارخون کے رہنما زار بہار اخونزادہ نے اپنی سوشل میڈیا میں کھول دی اور بتایا کہ وہ عادی دروغ گو ہے اور ان کا اسلام آباد سے پیدل سفر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ اسی طرح ان کی جھوٹ کا پول مکمل طور پر ایک اور شخص نے کھولتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پیج پر بتایا کہ یہ ‘دروغ گوجوان’ ان کے ساتھ کوسٹر میں اسلام آباد سے اپر دیر تک سفر کیا تھا اور وہاں گاڑی سے اتر گئے تھے۔ دروغ کنگ کی اصلیت معلوم ہونے پر ان کا استقبال کرنے والے طیش میں آ گئے ہیں اور سوشل میڈیا میں ان کے بارے تبصرے گرم ہیں۔ آ

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔