تجار یونین چترال کے وفد کی صدر بشیر احمد کی قیادت میں ڈی سی چترال لوئر انور الحق سے ملاقات۔

چترال(چترال ایکسپریس)تجار یونین چترال لوئر کے وفد کی صدر بشیر احمد کی قیادت میں انور الحق  ڈپٹی کمشنر چترال لوئرسے ملاقات کی۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کو تاجروں کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا اور ان کے فوری حل کےلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پرزور دیا۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کوبتایا کہ این ایچ اے روڈ افیسر کالونی سے لیکرچیو پل تک گزشتہ کئی ہفتوں سے کام بند ہے جس کی وجہ عوام کو بالعموم اور تاجروں کو بالخصوص بہت زیادہ مشکلات درپیش ہیں ۔

         لہذا اس روڈ پر جلد ازجلد کام شروع کیا جائے اس کے علاوہ چترال بازار کے لئے نیا نرخ نامہ جاری کرنے کے حوالے سے بھی ڈپٹی کمشنر  کو گزارش کی گئی ۔ چاول ، اٹے ، روٹی اور گوشت وغیرہ کے لئے فوری نیا نرخ نامہ جاری کرنے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے روان ہفتے ڈسٹرکٹ پرائس ریونیو کمیٹی کا اجلاس بلاکر نیا نرخ نامہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

اس کے علاوہ این ایچ اے روڈ افیسر کالونی دنین سے لیکر چیوپل دنین تک کام فوری شروع کرنے اور دن رات کام کرکے روڈ کے بلیک ٹاپنگ کا کام مکمل کرنے کے متعلقہ ادارے کو احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر اور تجار یونین چترال نے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے پر اتفاق کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔