پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف روزافزوں بڑھ رہا ہے۔معاون خصوصی وزیرزادہ

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف روزافزوں بڑھ رہا ہےاور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کررہی ہے کیونکہ عمران خان کی دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپسی نوشتہ دیوار بن گئی ہے۔

منگل کے روز سول سیکرٹریٹ میں واقع اپنے دفتر میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک ماہ کے اندر عوام پر مہنگائی و گرانی کا جو پہاڑ گرادیا ہے، غریبوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور خان صاحب کی بیانئے کا ایک ایک حرغ درست ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ چترال میں آزاد حیثیت سے بلدیاتی الیکشن کر کامیابی حاصل کرنے والے منتخب نمائندے جوق درجوق پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آنے والا دور بھی اسی جماعت کا ہوگا اور یہی عوام کا نجات دہندہ ہے۔ انہوں نے ویلج کونسل بونی ون کے نو منتخب چیرمین مظہر الدین کا پی ٹی آئی میں شمولیت پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو مبارک باد دی اور کہا کہ اپر اور لویر چترال میں درجنوں ویلج چیرمین پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں اور کئی ایک مزید رابطے میں ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں عبداللطیف، الحاج رحمت غازی خان کے ساتھ مظہرالدین کو پارٹی پرچم سے بنی مفلر اور ٹوپی پہنائی۔ دریں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظہرالدین پارٹی میں شمولیت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی استحکام اور بقا اور غریبوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئےخان صاحب کی وژن بنیادی محرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق پی پی پی سے رہا ہے لیکن الیکشن آزاد حیثیت سے لڑکر کامیاب ہوئے تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔