اسلامی جمعیت طلبہ چترال کی ہندوستان کی طرف سے شان رسالت میں گستاخی کے خلاف احتجاجی جلوس

چترال(شہریاربیگ سے) اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر اہتمام جمعرات کے روز مختلف کالجوں کے اسلامی جمعیت طلبہ  سے وابسطہ طلباء نے ہندوستان کی طرف سے شان رسالت میں گستاخی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔احتجاجی جلوس بازار سے ہوتا ہوا ہندوستان اور مودی سرکار کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے چترال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ہندوستان کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرین سے طلبہ رہنماؤں شجاع الحق۔مستصر اللہ اورمحمد کریم نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے ہندوستانی سفیر کو بے دخل کیا جائے اور شان رسالت میں گستاخی کرنے والے کو بھارتی حکومت کڑی سزا دے۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔جس میں کسی قسم کی کمپرومائیز کی گنجائش نہیں ہے۔مسلمان اپنا سر کا ٹا سکتے ہیں مگر حضور پاکﷺکے ساتھ محبت سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔