پاکستان کی سالمیت میں پاک فوج کا کردار…شکیل حسین چترالی۔۔۔ یونیورسٹی آف چترال

پاک فوج ہمیشہ ملکی دفاع اور سالمیت میں ہراول دستے کا کردار اداکرتی رہی ہے۔مشرقی سرحدات ہوں یا مغربی سرحدات،زلزلے ہوں یاسیلابی صورتحال،کرونا جیسی وباہویا تھر جیسے ریگستانوں میں خشک سالی خاکی وردی میں ملبوس پاک فوج کے جوان اور افیسران کو ہمہ وقت اہل وطن کی خدمات سے سرشار دیکھا۔کسی بھی ملک کو اگر کمزور کرنا یا توڑنے کی سازش کرنی ہوتو عوام کو فوج سے الگ کرنے کے منصوبوں پرکام شروع کیا جاتا ہے۔وطن عزیز میں آج کل کچھ اس طرح کی کوشش نظر آرہی ہیں جس میں سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کی قیادت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ان میں سے ایک بہت بڑی تعداد ان نوجوانوں کی ہے جن کو اس مسئلے کی اہمیت کا پتہ بھی نہیں ہے ان جانے میں اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔
سیاسی اُتار چڑھاؤ ہرملک میں آتا ہے جس میں حکومتیں آتی ہیں اور جاتی ہیں مگر ہمارے ملک میں آئینی طریقہ کار کو بھی اپنی ذاتی سیاست کی خاطر متنازعہ بنایا جاتا ہے یہ ہم سب کی بحیثیت قوم ایک بہت بڑی بدقسمتی ہے اور سارا ملبہ عدلیہ فوج اور انتظامیہ پر ڈال دی جاتی ہے جس کا اب سدباب ہونا چاہیئے۔
ہم تمام اہل وطن اس چیز کا عہد کریں کہ آئندہ کسی بھی قسم کی سیاسی صورتحال میں اپنے اداروں کو کمزور نہ کریں کیوں کہ اداروں کو کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے جس کا دشمن بھر پور فائدہ آٹھائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔