ضلع چترال میں ہر ویلج کونسل کی سطح پر ڈسپلے سینٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرچترال فلک ناز

   چترال(چترال ایکسپریس)  ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرچترال فلک نازنےپریس ریلیز کے زریعے  عوام الناس کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن نے ضلع بھر کے ہر ویلج کونسل کی سطح پر عوام کی سہولت کے لئیے ڈسپلے سینٹرز قائم کئے ہیں۔جہاں ووٹ کے اندراج، منتقلی، اخراج اور درستگی کے فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

                        عوام انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے اس آخری مرحلے میں اپنے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔ یہ عمل 19 جون 2022 تک جاری رہے گا۔ عوام کی سہولت کی خاطر ضلع بھر میں61 ڈسپلے سینٹرزقائم کیئےگئے ہیں

                        ڈسپلے سینٹرز 19 جون 2022 تک بشمول ہفتہ و اتوار صبح 9 تا شام 4 بجے کھلے رہینگے۔

                        یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 27 کے تحت ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج عارضی یا مستقل پتہ پر ہی کروایا جا سکتا ہے۔

 

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔