چراٹ سمینٹ کے زیر اہتمام چترال لوئرمیں سالانہ ڈیلر کنونشن کاانعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں چراٹ سمینٹ کے زیر اہتمام سالانہ ڈیلر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مارکیٹنگ منیجر ظہیر احمد نے کہا ہے کہ ہمارے ڈیلر اور ریٹلیر حضرات کمپنی کے قیمتی اثاثہ ہیں۔ان کے تعاون اور شپ و روز محنت کی بدولت آج چراٹ سمینٹ کا شمار ملک کے نمبر ون سمینٹ میں ہوتا ہے۔ہم معیار مقدار پر کبھی بھی سمجوتہ نہیں کریں گے۔کمپنی کا آغاز 1982 میں سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے ہاتھوں افتتاح سےہوا تھا۔ابتدا میں پیداوار محدود تھی مگر ہمارے سٹاف کی انتک کوششوں اور ڈیلرز کے تعاون سے آج ہماری پومیہ پیداوار 15ہزار ٹن تک پہنچ چکی ہے۔سال 2024 تک ہمارا نیا یونٹ کام شروع کرے گا جس کے ساتھ ہی پیداوری صلاحیت مزید بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباءپر سے پابندیاں اٹھنے کے بعد یہ ہمارا پہلا پروگرام ہے جو چترال میں منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد مارکیٹنگ اور ڈیلر حضرات کو ایک دوسرے کے قریب لاکر مسائل کو حل کرنا ہے۔اس موقع پر چترال کے ڈیلرز کی طرف سے کمپنی کے مہمانوں کو چترال کی روایتی ٹوپیان پکوڑ پیش کئے گئے۔جبکہ کمپنی کی طرف سے ڈیلرز کو شیلڈ پیش کئے گئے۔اس موقع پرمارکیٹنگ آفسران تیمور صدیق۔سلمان طاہر۔سلمان حسن ودیگر موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔