اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو عوام بچوں عورتوں سمت سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔مولانا جاوید حسین

 اپر چترال( چترال ایکسپریس۔۔جمشیداحمد) امیرجماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین نے  ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اپر چترال کےعوام بجلی کی حالیہ ناروا بدترین لوڈ شیڈنگ سے تنگ اچکے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پائی جاتی ہے اس مسلے کو حل کرنے کے لیے اپر چترال کے عوام ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ 24 تاریخ کو یوسی کوہ کے عوام نے جو فیصلہ کیا ہے ہم بھرپور طریقے سے انکا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں اور تحصیل تورکہو موڑکہو اور تحصیل مستوج سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس احتجاج میں شریک ہونگےلہذا ہم وزیر اعظم پاکستان  شہباز شریف سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جب میاں محمد نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم تھے توانہوں نے اپنے دورہ چترال پر یہ اعلان کیا تھا کہ گولین گول ہائیڈرل پاور پراجیکٹ سے 36 میگا واٹ بجلی چترال کو دیاجائے گالیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا اب دوبارہ پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت ہے ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے وعدے کو پورا کیا جائے اور ہمارے مطالبات منظورکیا جائے۔انہوں نے کہاکہ

1.اپر چترال میں فلحال 18 گھنٹے کا لوڈشیڈنگ ہے اسکو ختم کیا جائے
2.آپر چترال کے لیے مختص 33 ہزار کلو واٹ کا جو ٹرانسفارمر جوٹیلشٹ میں پڑا ہے اسکو فورا کوغذی میں نصب کیا جائے 3.آپر چترال کے لئے گریڈ اسٹیشن خاندان میں منظور ہوئی ہے جلد از جلد اس پر کام شروع کیا جائے.
3.آپر چترال کے ٹرانسمیشن لائن جو بالکل قابل استعمال نہیں ان کے لئے متبادل انتظام کیا جائے. ہماری یہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہم بچوں عورتوں سمت سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے روڈ بلاک کرکے مظاہرے اور دھرنا دیںنگے اورشندور فیسٹیول کو منعقد نہیں ہونے دیں گے۔جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر عاٸد ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔