تازہ ترین

انٹر ڈسٹرکٹ پو لو کپ ٹورنمنٹ سمی فاٸنل میچیز اختتام پزیر چترال سکاوٹس اےاور چترال اے فاٸنل کے لے کوالیفاٸی کر گئے

چترال (چترال ایکسپریس۔۔جمشیداحمدسے) ڈسٹرکٹ پولو کپ ٹورنمنٹ چترال کا پہلا سیمی فاٸنل چترال سکاوٹس اے اور ہیڈ کوآرٹر بونی کے درمیان کھیلا گیا مقررہ وقت پہلے ہاف کے اختتام تک کھیل ایک ایک گول سے برابر رہا دوسرے ہاف میں چترال سکاوٹس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید چار گول کرکے پہلاسیمی فاٸنل ایک کے مقابلے پانچ گولوں جیت کر فاٸنل کے لیے کوالیفاٸی کر لیا اسطرح اس ٹورنمنٹ کادوسرا سیمی فاٸنل چترال اے اور چترال لیویز کے درمیان کھیلا گیا پہلے ہاف کے اختتام پر چترال اے پولو ٹیم نےتین گول جبکہ چترال لیویز پولو ٹیم کوٸی گول نہ کر سکی ۔دوسرے ہاف  کے آغاز میں چترال لیویر نےبہتر کھیل پیش کرتے ہوۓ دو گول اسکور کیے اس طرح  دوسرا سیمی فاٸنل  میں چترال اے نے دو کے مقابلے میں تین گولوں سے کامیابی حاصل کرکے فاٸنل کے لیے کوالیفاٸی کر لیا ۔ٹورمنٹ کا فائنل پیر13جون کو چار بجے چترال سکاوٹس اور چترال اے کے درمیان کھیلا جاۓ گا۔سیمی فائنل کے میچ دیکھنے کے لئے چترال پولو گراونڈ تماشاٸیوں سے کھچا کھچ بھرا ہواتھا ہزاروں شاٸیقین پولو سیمی فاٸنل کے ان دلچسپ مقابلوں سے لطف اندوز ہوۓ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔