تازہ ترین

چوتھی انٹرنیشنل ہندوکش کلچرل کانفرنس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا 

چترال(چترال ایکسپریس)مرکزی انجمن ترقی کھوار چترال اور فورم فار لینگویج انیشیٹیوز (ایف-ایل-آئی) اسلام آباد کے مشترکہ انتظام سے “چوتھی انٹرنیشنل ہندوکش کلچرل کانفرنس” کا انعقاد اس سال چترال میں ستمبر کے مہینے میں ہونے جا رہا ہے۔ یہ حسبِ روایت سہ روزہ کانفرنس ہوگی، جس کے لیے تاریخ 14، 15 اور 16 ستمبر 2022ء مقرر کی گئی ہے۔ کانفرنس کے لیے پانچ موضوعات کا تعین کیا گیا ہے۔ قومی و بین الاقوامی شہرت کے محققین ان پانچ موضوعات کے اندر اپنے تحقیقی مقالات پیش کرینگے۔

وہ پانچ موضوعات یہ ہیں:

1. تاریخ و جغرافیہ

2. کلچرل انتھروپالوجی اور ٹورازم

3. زبانیں اور لسانیات

4. مادری زبان پر مبنی کثیر اللسانی تعلیم

5۔ کالاشہ ہیریٹیج

کانفرس میں شرکت کرنے کے لیے بیرونِ ملک سے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا عمل پچھلے مہینے سے جاری ہے، جو کافی حوصلہ افزاء ہے۔ کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند مقامی افراد کے لیے رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع ہو رہا ہے۔ لہٰذا خواہشمند افراد سے گزارش ہے کہ رجسٹریشن کے لیے انجمن ترقی کھوار چترال کے مرکزی دفتر نزد ٹاؤن ہال چترال تشریف لا کر رجسٹریشن فارم بھر کے اپنی رجسٹریشن کرائیے۔ نشستیں محدود ہیں۔ رجسٹریشن فیس کی تفصیل درج ذیل ہے:

1. رجسٹریشن فیس برائے مقامی شرکاء: 1500 روپے فی کس

2. رجسٹریشن فیس برائے کالج و یونیورسٹی طلبہ: 500 روپے فی کس

3. رجسٹریشن فیس برائے غیر مقامی شرکاء: 3000 روپے فی کس

4. رجسٹریشن فیس برائے بیرونِ ملک شرکاء: 100 ڈالر فی کس

رجسٹریشن فیس میں کانفرنس بیگ، سرٹیفیکیٹ اور سٹیشنری، کانفرنس کے دوران تین دن کے لنچ اور روزانہ دو وقت چائے شامل ہونگے۔

رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے درج ذیل فون نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

0346-9034763

03449700166

ظہور الحق دانش

مرکزی جنرل سیکریٹری انجمن ترقی کھوار/

سیکریٹری کانفرنس کور کمیٹی

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔