وادی شیشی کوہ کے گاؤں ڑاؤ میں دو بہن بھائی جمعرات کے روز سکول جاتے ہوئے پیدل پل سے گرکر جان بحق

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) لویر چترال کےوادی شیشی کوہ کے گاؤں ڑاؤ میں دو بہن بھائی جمعرات کے روز سکول جاتے ہوئے پیدل پل سے گرکر جان بحق ہوگئے جن کی لاشیں بعد میں دریا سے برامد کرلئے گئے۔ یونین کونسل شیشی کوہ کے سابق ناظم سہراب خان کے مطابق ڑاؤ گاؤں کی رہائشی شیر عالم کا آٹھ سالہ بیٹا سلمان اور بارہ سالہ بیٹی شازیہ بی بی سکول جاتے ہوئے پیدل پل عبور کرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکنے کی وجہ سے دریا میں گرگئے۔موقع پر موجود افراد نے دریامیں طغیانی کی وجہ سے بہن بھائیوں کو نہ زندہ نہ بچاسکے۔ دونوں بچوں کی تدفین کے وقت رقت امیز مناظر دیکھنے میں آیا جہاں گاؤں کا ہر آنکھ اشکبار تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔