گرم چشمہ ایل ڈی ایف کی نادرا افس کے سلسلے میں اہم میٹنگ۔تحصیل چئیرمین امان الرحمن کی مسلے کی حل کی یقین دہانی پر احتجاج اگلے جمعے تک ملتوی

چترال(چترال ایکسپریس)گزشتہ دو دن سے ایل ڈی ایف کے عمائدیں علاقے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگ میں مصروف ہیں۔ جس میں تجار یونین، ڈرائیور یونین، جنرل کونسلرز اور علاقے کے عمائدیں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی رہی۔ ایل ڈی ایف کی طرف سے دی گئی الٹی میٹم کے مطابق جمعے والے دن اپنے اگلے لائحہ عمل سے نادرا کے ذمہ داروں، انتظامیہ اور علاقے کے عوام کو آگاہ کرنا تھا۔۔

ایل ڈی ایف کے ذمہ داران اور علاقے کے عوام اس حیرت سے نکل نہیں پا رہے ہیں کہ نادرا نے تقریبا 50 ہزار کی آبادی والے تحصیل لٹکوہ کے لئے واحد نادرا آفس بند کیوں کیا۔ اگر کیا ہے تو وجوہات بتانے کے بجائے انگریزوں کے زمانے کی بیوروکریسی کے گر کیوں استعمال کررہا ہے۔ کہ آج کھول رہے ہیں کل کھول رہے ہیں۔میٹنگ میں شرکاء نے کہا کہ  نادرا کے اس رویے اور طریقہ کار کی ہم ایل ڈی ایف کے پلیٹ فارم اور علاقے کی پچاس ہزار کی آبادی کی طرف سے شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتےہیں۔۔ وادی لٹکوہ کے تمام لیڈرشپ کو روز ایک نئے بہانے سے ٹرخایا جاتا ہے جو کہ علاقے کے لوگوں کے ووٹ کے ساتھ ایک مذاق ہے۔

ایل ڈی ایف پلان کے حساب سے چھوٹے پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ جمعہ 17جون سے شروع کرنے جارہا تھا مگر تحصیل چئیرمین شہزادہ آمان الرحمن کی اس بات پر کہ وہ کچھ انتظامی اداروں اور ذمہ دار افراد سے آنے والے ہفتے کے دوران آخری بار مل کر اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہتے ہیں۔ ایل ڈی ایف نے اگلے جمعے تک احتجاج کا پلان موخر کردیا ہے۔اگلے جمعے ٹھیک دو بجے ایل ڈی ایف علاقے کے تمام لوگوں کے ساتھ مل کر اپنے احتجاج کا آغاز کرے گا اور یہ احتجاج نادرا آفس کی مستقل بنیادوں پر گرم چشمہ میں کام شروع کرنے تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔