الیکشن کمیشن نے غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی ڈسپلے سنٹرز کی میعاد میں 19 جون سے 30 جون تک توسیع کر دی

چترال(چترال ایکسپریس)الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت کے پیش نظر غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی عوام کے معائنے کے لیے قائم ڈسپلے سنٹرز کی میعاد میں 19 جون سے 30 جون 2022 تک توسیع کر دی ہے۔ یاد رہے الیکشن کمیشن نے ملک میں اگلے عام انتخابات میں استعمال کے لئے گزشتہ سال سے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام شروع کر رکھا ہے ۔ اس ضمن میں پورے ملک میں 20159 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جن پر غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام کے معائنہ کے لئے رکھی گئی ہیں ۔ عوام اپنے ووٹ کی تفصیلات 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کریں۔ ووٹ کی درستگی/ اخراج/ کوائف کی درستگی کے لیے نزدیکی ڈسپلے سنٹر تشریف لے جائیں ۔ آپ اپنے علاقے کی ووٹر لسٹ میں غیر متعلقہ یا فوت شدہ ووٹر کے اخراج کی درخواست بھی دے سکتے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔