وزیراعلی محمود خان کی تحصیل میر علی میں گاڑی پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی مذمت،چار نوجوان کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں گاڑی پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں چار نوجوان کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان وزیر اعلی نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق نوجوان کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ واقعے کو علاقے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے انہوں کہا ہےکہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں