چترال لوئرمیں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری تقریب

چترال ( محکم الدین ) چترال لوئرمیں پیر کے روز ٹاون ہال چترال میں بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے تحصیل کونسل کے ، چیرمین و ممبران اور ویلج و نائبر ہوڈکونسل کےممبران و مخصوص نشستوں و کسان کونسلرز کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور اکبر خان ، الیکشن کمشنرچترال فلک ناز ، اسسٹنٹ کمشنر چترال وقاص مسعود چوہدری ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ ، ٹی ایم او مصباح الرحمن اور تحصیل چیرمین شہزادہ امان الرحمن موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نومنتخب چیرمین تحصیل کونسل شہزادہ امان الرحمن اور تحصیل ممبران سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ بعد آزان اسسٹنٹ کمشنر وقاص مسعود نے تمام ویلج کونسلر ز خواتین اورکسان کونسلرز سے مرحلہ وار حلف لیا ۔ کیونکہ نمایند گان کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہال کی کرسیان کم پڑ گئیں ۔ اور ہال میں تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی ۔ حلف برداری کی دوران لیڈیز فرسٹ کو پس پشت ڈال دیا گیا ۔ اور اگلی تمام کرسیاں مرد کونسلز نے قابو کر لیں۔ یوں خواتین میں سے بعض کو آخری نشستوں پر بیٹھنا پڑا ۔ تو زیادہ تر خواتین جگہ نہ ملنے کے سبب ہال سے باہر نکلنے پر مجبور ہوئیں۔ جنہیں دوسرےمرحلےمیں واپس بلا کر حلف لیا گیا ۔ حلف برداری کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بھی ہال میں موجود تھے ۔ اس موقع پر نومنتخب چیرمین تحصیل کونسل کو پارٹی کے کئی کارکنان نے اپنی طرف سے ہار پہنائے ۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد چیرمین تحصیل کونسل چترال شہزادہ امان الرحمن نے اپنی صدارت میں ہال کے اندر پہلا اجلاس منعقد کیا ۔ اور ممبران سے تعارف کے بعد چترال کے مسائل باہمی تعاون سے حل کرنے کے عزم کے اظہار کیا ۔ جسے تمام ممبران نے سراہا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔