پانی کا مسئلہ حل کرنے پراہلیان ڈاکخانہ نگر کی شہزادہ جمال الدین اور ان کے خاندان کاشکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈاک خانہ گاؤں ویلج کونسل نگر دروش کے مکینوں کا پینے کی صاف پانی کی قلت ان کا بہت بڑا دیرینہ مسئلہ تھا اور اس گاؤں کے تمام لوگ دریائے چترال سے برتنوں میں پانی بھر کر گھروں میں لاکر استعمال کرنے تھے گاؤں کے خواتین آور بچے شدید مشکل میں مبتلا تھے کیونکہ ہمیشہ دریائے چترال سے برتنوں میں پانی بھر کر مال مویشی اور درختوں کے نیچے بھی پانی ڈال رھے تھے وہ اس مسئلے کو لیکر تمام سیاسی وسماجی راہنماؤں کے پاس گئے مگر ان غریب لوگوں کی کوئی شنوائی نہ ہوئی آخر کار گزشتہ الیکشن بلدیاتی الیکشن دنوں میں ڈاکخانہ کے باسیوں نے اس مسئلے کو چرمین ویلج کونسل نگر شہزادہ جمال الدین کے سامنے رکھا اور مطالبہ کیا کہ پینے کی صاف پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر گاؤں میں عوامی کنواں تعمیر کی جائے تاک گاؤں کے لوگ دریائے چترال کے آلودہ پانی پینے سے بچ سکیں دریا کے گندہ پانی پینے کی وجہ سے گاؤں کے لوگ مختلف موزی اور وبائی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں یا بچے بچیاں دریا سے پانی بھرتے وقت دریا برد ہوتے ہیں اور میںن روڈ کراس کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں ،شہزادہ جمال الدین نے پانی کی قلت،حالات کی سنگینی اور گاؤں کے خواتین بچے اور بچیوں کی مجبوریوں کا ادراک کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ وہ کسی بھی صورت اہلیان ڈاکخانہ نگر کے اس اہم مسئلے کو حل کریں گے اپنے وعدے کے مطابق اس کنواں کا سنگ بنیاد رکھا اور کھودائی کا عمل شروع کیا گیا مہینے کے اندر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اہلیان ڈاکخانہ نگر نےشہزادہ جمال الدین اور ان کے خاندان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ذاتی کوششوں سے ہمارے دیرینہ مطالبہ پورا کیا اج کے بعد ڈاکخانہ کے باشندوں کو پینے کےلئے صاف پانی میسر ہو گی اہلیان ڈاکخانہ نگر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہزادہ جمال الدین  کو مزید کامیابیاں نصیب عطا فرمائے آمین یاد رہے گزشتہ دنوں دریائے چترال سے پانی بھر کر لانے والی خاتون اسی مقام پر روڈ کراس کرتے ہوئے گاڑی کی ٹکر سے جان بحق ہوئی تھی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔