جذبہ خدمت تنظیم چترال اور المصطفی ویلفئر ٹرسٹ کے اشتراک سے بروم اویر مین تین روزہ انکھو ں کے مفت میڈیکل کیمپ کا افتتاح کردیا گیا۔

آپرچترال(چترال ایکسپریس)منگل 21جون کوجذبہ خدمت تنظیم چترال اویر اور المصطفی ویلفئر ٹرسٹ کے باہمی اشتراک سے انکھوں کے مفت میڈیکل کیمپ کا باقاعدہ اغاز باغ بروم اویر میں کر دیا گیا ہے۔یاد رہے جذبہ خدمت تنظیم اویر پچھلے دو سالوں سے علاقہ اویر مین فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔اور یہ میڈیکل کیمپ بھی جذبہ خدمت تنظیم اور المصطفی ٹرسٹ کے باہمی اشتراک سے منغقد کیا گیا ہے۔تاکہ لوگوں کو اسانی ہو اور اسانی سے اپنی انکھوں کا مغائنہ کرسکے اور جب اپریشن کی ضرورت ہو تو مفت اپریشن بھی کرسکے۔کیمپ کا باقاعدہ اغاز شہزادہ سرورالملک ،سابقہ ناظم ناصر علی شاہ،وی سی چئرمین لعل الرحمان ،عبدالجبار خان،شیر عظیم خان ،مستنصر حسین ،خورشید احمد ،شاہ نادر خان لال ،قاری مجید اللہ ،اور آئے ہوئےمہمان اور میڈیکل ٹیم نے فیتہ کاٹ کر کردیا۔انہوں نے مہمانون کو خوش امدید کہا اورعلاقہ کادورہ کرکے ان کے لئے سہولیات فراہم کرنےپر کے انکاشکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی علاقے کی ترقی کے لیۓ کوشیش جاری رکھنے کے عزم کااظہار کیا۔

 بھی ہم علاقے کی ترقی کے لیۓ کوشیش جاری رکھین گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔