ارسون میں پولیس گشت پارٹی پر فائرنگ کر نے والے تین ملزمان گرفتار

چترال(چترال ایکسپریس) گزشتہ شب ارسون میں پولیس گشت پارٹی پر فائرنگ کر نے والے تین ملزمان جمعہ خان ولد محمد خان ، صدام حسین ولد ادینہ شاہ، اعجاز احمد ولد دین محمد کو گرفتارکیاگیا فائرنگ کے نتیجے میں محرر ارباب الدین ولد اسلام الدین ساکنہ سین چترال زخمی ہوگئے تھے بعد میں دروش ہسپتال پہنچانے پر زخموں کے تاپ نہ لاتے ہوۓ شہید ہوئے۔ جمعہ خان مذکورہ بالاایک  ماقبل بھی کئی وارداتیں کر کے بارڈر کراس کر کے نورستان گیا تھا پولیس کےمطابق پولیس گشت پارٹی پر فائرنگ کرنے والے تینوں ملزمان آئیس نشے کے عادی تھے  ۔

ان دنوں ارسون میں دوکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں زیادہ ہوگئے تھے مقامی دوکانداروں نےاس بابت رپورٹ پولیس چوکی ارسون کو کی تھی جس کی وجہ سے معمول کے گشت پر جب مقامی پولیس گاؤں ارسون خاص پہنچے تو کچھ مشکوک افرادنے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جن کو روکنے کے لئے کہا گیا نہ رکنے پر پیچھا کرنے پر پولیس پر فائرنگ کی گئی ہے پولیس کے مقامی کانسٹیبل نے ان کو پہچان لیا ہے جس کے نتیجے میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہے تاہم مین ملزم جس نے فائرنگ کی ہے وہ تا حال روپوش ہے عین ممکن ہے کہ وہ بارڈر کراس کر کے دوبارہ نورستان جا سکتا ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔